لاڑکانہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی مارا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق لاڑکانہ کے گوٹھ وڈا مہر میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تھا، اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس پر فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد مختلف تھانوں کی پولیس نے گاؤں وڈا مہر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
دو طرفہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Comments are closed.