سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع کے 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم 13 تا 19 دسمبر جاری رہے گی۔ کراچی کے 7 اضلاع کے علاوہ سانگھڑ، حیدرآباد اور خیرپور میں 12 سال سے زائد کے بچوں کو کورونا ویکسین بھی لگائی جائے گی۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔
بلوچستان کے 34 اضلاع میں بھی انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم شروع ہوگئی ہے، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔
Comments are closed.