حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق کئی بڑے انکشافات کیے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کے لیے جہانگیر ترین اور دیگر افراد 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، جو بعد میں 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے سالہا سال سے کبھی اپنا گھر خود نہیں چلایا۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس پیسا ہو یا نہ ہو، دوسرے لوگ انہیں پیمنٹ کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے تھے، جنھیں بعد میں عہدے بھی دیے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک پی ٹی آئی رہنما نے ایک بار کہا تھا کہ جس آدمی کے جوتے کے تسمے بھی اُس کے اپنے پیسوں کے نہ ہوں، اُسے دیانت دار کیسے کہا جاسکتا ہے؟
جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد نے پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات میں دھاندلی پر جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو پارٹی سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی، مگر عمران خان نے اس پر خود انہی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔
Comments are closed.