نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیم نے حریف ٹیموں کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔
پاکستان ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم پر ٹی ٹوئنٹی میچز میں مسلسل چار مرتبہ پہلی اننگز میں 200 یا اس سے زائد کا مجموعہ بنادیا۔
اس اسٹیڈیم پر قومی ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بنگلادیش کے خلاف اپریل 2008 میں کھیلا تھا جہاں اس نے شعیب ملک کی قیادت میں 203 رنز بنائے تھے اور مہمان ٹیم کو 101 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 102 رنز سے جیت لیا۔
دوسرا میچ دس سال بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف یکم اپریل 2018 کو کھیلا تھا جہاں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پھر 203 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو صرف 60 رنز پر آؤٹ کرکے 143 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرا ٹی ٹوئٹنی میچ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 اپریل 2018 کو کھیلا تھا اور اس میں بھی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے 205 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس میں بابر اعظم کے ناقابلِ شکست 97 رنز بھی شامل تھے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 123 رنز تک مزاحمت کر سکی اور یوں پاکستان نے میچ 82 رنز سے جیت لیا۔
چوتھا ٹی ٹوئنٹی 3 اپریل 2018 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی کھیلا گیا جہاں پہلی بیٹنگ تو پاکستان کے حصے میں نہیں آئی لیکن کامیابی قومی ٹیم نے ہی حاصل کی۔
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کررہا ہے، جہاں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پھر 200 کا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجا ڈالا۔
Comments are closed.