میانوالی میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی کو پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے گزشتہ روز جلسے میں تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔
ڈی ایس پی کی انکوائری میں امیر خان سوانسی ملزم قرار پائے ہیں، جس کے بعد اُن پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.