hookup lynchburg va secure hookup site ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدرآباد: بارہویں جماعت کے 9 ہزار طلباء و طالبات کو غیر حاضر قرار دے کر فیل کردیا گیا

تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 9 ہزار طلباء و طالبات کو مختلف مضامین کے پرچوں کے دوران غیر حاضر قرار دے کر فیل کردیا۔

امتحانی نتائج سے یونیورسٹی میں داخلوں کے منتظر سیکڑوں طلبا متاثر ہوسکتے ہیں، ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر رزلٹ کو اپ گریڈ کردیا جائے گا۔

حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے دو روز قبل انٹر سائنس کے نتائج کا اعلان کیا تھا، جس میں 7 ہزار سے زائد بچوں کو غیرحاضر قرار دے کر فیل کردیا گیا تھا، تاہم نتائج کے بعد سیکڑوں طلبا بورڈ آفس پہنچ گئے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانات دینے کے باوجود انہیں غیرحاضر قرار دیکر فیل کیا گیا ہے۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسی کے تحت رواں برس ہر کالج انتظامیہ کو پریکٹیکل کا رزلٹ تیار کرکے بورڈ آفس پہنچانا تھا تاہم بڑی تعداد میں بورڈ کو پریکٹیکل کے نتائج موصول نہیں ہوئے، جس پر فیڈ فارمولہ کے تحت بورڈ کے کمپیوٹر نے ان بچوں کو غیرحاضر قراردیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ معاملات دیکھنے کے لیے سیل قائم کردیا گیا اور 24 گھنٹے میں نتائج کو اپ گریڈ کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.