لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز بہتر ٹیم نظر آئے گی۔
ماضی پر ایک نظر ڈالتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایڈیشن میں جو کمی کوتاہی ہوئی تھی وہ اس بار پوری کرلیں گے، اس بار پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم آپ کو مزید بہتر نظر آئے گی۔
کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پچھلے سال بھی اچھا کھیلا، ہم نے اس بار دو تین تبدیلیاں کی ہیں، زیادہ تر پلیئرز وہی ہیں جو پچھلے سال کھیلے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بار نئے جوش کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ٹیم کا کامبی نیشن بھی کافی اچھا ہے۔
ٹیم میں افغانستان کے راشد خان کی شمولیت پر بات کرتے ہوئے سہیل اختر کا کہنا تھا کہ راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں، انھوں نے پوری دنیا کی لیگز میں اچھا پرفارم کیا ہے۔
سہیل اختر نے کہا کہ راشد خان پوری پی ایس ایل میں دستیاب ہوئے تو ہماری بولنگ مزید مضبوط ہوجائے گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے لوکل پلیئرز ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں، پورا سال اپنے ملک میں کرکٹ کھیلتے ہیں، امید ہے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائیں گے۔
کپتان لاہور قلندرز نے کہا کہ لاہور قلندرز ایک مضبوط ٹیم بن کر سامنے آئے گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے مداح ہمیشہ سے ہی ان کی طاقت رہے ہیں، تاہم فینز سے کہنا چاہتے ہیں کہ کوویڈ-19 کی صورتحال میں اپنا خیال رکھیں۔
Comments are closed.