مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
ایسے میں جنید صفدر خود بھی اپنی شادی کی خوشیوں میں اپنے چاہنے والوں کو شریک کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ان یادگار دنوں کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔
آج جنید صفدر نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ مریم نواز بھی بیٹھی ہوئی ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں جنید صفدر نے ’مہندی‘ لکھا۔
جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، جنید اور عائشہ دونوں کا اس سال اگست میں لندن میں ایک شاندار تقریب میں نکاح ہوا تھا۔
Comments are closed.