arduino led hookups casual encounter hookups secure hookup site hookup Mansfield Center

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق

کراچی کے نجی اسپتال میں سامنے آنے والے پہلے اومی کرون  کیس کی تصدیق ہوگئی۔

اومی کرون وائرس کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی۔

 اومی کرون میں مبتلا 65 سالہ خاتون صحت یاب ہوچکی ہیں، متاثرہ خاتون سے رابطے میں آنے والے51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے بوسٹرشاٹس کورونا کی نئی قسم اومی کرون کیخلاف 71 سے 75 فیصد تحفظ دیتے ہیں

ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ متعلقہ مریضہ کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا، زیرعلاج کورونا کے کسی اور مریض میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔

نجی اسپتال کے ترجمان کا یہ بھی بتانا ہے کہ اومی کرون میں مبتلا مریضہ نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

خیال رہے کہ چار روز قبل کراچی کے ضلع شرقی کی رہائشی خاتون میں کورونا کے افریقی ویرئنٹ اومی کرون میں مبتلاہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.