بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ، اومی کرون کے کیسز کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی

برطانیہ میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اومی کرون کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے، کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤبہت زیادہ ہے۔

برطانیہ میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ جس کے بعد حکومت نے کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کر دیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، اومی کرون دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.