edf8329we hookup Illinois cctv grindr hookup tampa instant sex hookup sites hookup que significa 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان بھر پورثقافت اور متنوع روایات کی سرزمین ہے، ظہیر جنجوعہ

برسلز میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام ’عالمگیریت پر لامحدود خیالات‘ کے عنوان سے پاکستانی چھوٹے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد مقامی آرٹ گیلری میں کیا گیا، جس میں پاکستان کے نامور بصری مصور شہزاد حسن غازی کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

اس نمائش کا افتتاح یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان بھر پور ثقافت اور متنوع روایات کی سرزمین ہے، جہاں شمال میں گندھارا تہذیب سے لیکر جنوب میں موہنجوداڑو تک  پاکستان کو ثقافتی طور پر ترقی یافتہ تہذیبیں وراثت میں ملیں، اسی لیے صوفی کلچر جس کا آغاز پاکستانی سرزمین سے ہوا، خطے میں رواداری، تکثیریت اور بقائے باہمی کے لیے ایک طاقتور قوت ہے۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر نامور فنکاروں، صادقین، عبدالرحمن چغتائی، اسماعیل گل جی اور غلام رسول کا ذکر کیا جنہوں نے پاکستان کی سرزمین پر جنم لیا اور عالمی شہرت پائی۔

انہوں نے گلِ حسن غازی کے فن پاروں کی شاندار تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود سفارت خانے نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا اور انہیں بیلجیئم کے لوگوں کے سامنے پیش کیا ہے۔

اس موقع پر گل حسن غازی نے اپنی نمائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب کی سرپرستی کرنے پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے آرٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دنیا میں مختلف ثقافتوں کے درمیان ایک پل کا کام کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا کام دیکھنے والوں کو یاد دلائے گا کہ پاکستان تخلیقی اور روشن خیال لوگوں کی سرزمین ہے، جو فن اور ثقافت سے محبت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.