ہسپانوی پولیس اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر جمے ہوئے دریا میں پھنسے کتے کو بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اکثر و بیشتر جانور اور پرندے اپنی غلطیوں کی وجہ سے بڑی مشکل میں پھنس جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں بڑا نقصان بھی اُٹھانا پڑ جاتا ہے۔
اب حال ہی میں اسپین کے شمالی حصے میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک آوارہ کتا منجمد دریا میں پھنس گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منجمد دریا میں ایک کُتا پھنسا ہوا ہے جسے بچانے کے لیے دو پولیس اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ڈنڈے کی مدد سے جمے ہوئے دریا میں کُتے کی طرف گئے اور کئی کوششوں کے بعد وہ اُس کُتے کو بحفاظت دریا سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments are closed.