جامعہ کراچی میں تعلیمی سال2022 ء کے بی ای، بی ایس اور بی ایڈ آنرز پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ لئے گئے جس میں 15 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے۔
جامعہ کراچی کے مطابق تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے تھے جس میں رپورٹنگ ٹائم امتحانی مرکز اور کمرۂ امتحان کا نمبر درج تھا۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرتمام امتحانی مراکز پر سینیٹائزر، فیس ماسک اور تھرمل گن کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا۔
ٹیسٹ دینے کے لئے پہنچنے والے امیدواروں کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد طلبہ کو کمرۂ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گی۔
طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی کے سلورجوبلی اور مسکن گیٹس پر بسیں بھی موجود تھیں۔
Comments are closed.