بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پمز اسپتال میں بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی شام 13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز اسپتال آئی تھی۔

اسلام آباد پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم رہنمائی کا جھانسہ دے کر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے جی الیون میٹرو اسٹیشن سے ملنے والی بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.