بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کو بڑا ٹرانسپورٹ منصوبہ نہ دینے پر ناصر شاہ کی معذرت

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی کو 14 سال میں ایک بھی بڑا ٹرانسپورٹ منصوبہ نہ دینے پر معذرت کرلی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے بسیں لانے کیلیے مختلف منصوبے بنائے مگر منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 2013 کے بعد کوئی سپورٹ نہیں ملی، کوشش ہے کہ اگلے سال جنوری یا فروری میں ریڈلائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا اور 200 بسیں بھی کراچی آ جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے کہنے پر بلدیاتی قانون میں ٹاؤن سسٹم کا مطالبہ مان لیا، واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں میئر کا کردار مانگا گیا، وہ بھی دے دیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بلدیاتی بل میں منتخب نمائندوں کو زیادہ اختیارات دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.