hookup Suplee PA cd hookups in cochise county daty hookup gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مختلف مارکیٹوں میں ایف بی آر کے چھاپے، 2 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کسٹمز انٹیلی جنس انفورسمنٹ ٹیم نے کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں کارروائیاں کی ہیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں کارروائیو ں کے دوران 2 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد ہوا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں سندھ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹادیا گیا،ان کی جگہ سیکریٹری پاور علی رضا بھٹہ 3 ماہ کےلیے اضافی چارج دے دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران 100 سے زائد افراد پر مشتمل گروہ نے پتھراؤ بھی کیا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق گروہ نے لاٹھیوں اور پتھروں سے سرکاری گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا، آپریشن کے دوران 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) نے صارفین کے قرض کی تفصیلات مائیکرو فنانس بینکوں کو فراہم کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا۔

اعلامیے کے مطابق شرپسندوں کی طرف سے گولیاں بھی چلائی گئیں، جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی تو ہجوم منتشر ہوگیا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق آپریشن میں رکاوٹ بننے والے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے اسمگلرز کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف بی آر ٹیم کی تعریف کی۔

دوسری طرف چیئرمین ایف بی آر نے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.