راشد منہاس شہید کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس کو فوجی اعزاز کے ساتھ کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
نماز جنازہ میں راشد منہاس شہید کے نام سے منسوب نمبر 2 اسکواڈرن کے ایئر اور گراؤنڈ کریو نے بھی شرکت کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
ایئروائس مارشل زعیم افضل اور افسران نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی، سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد کی جانب سے قبر پر پھول رکھے گئے۔
یاد رہے کہ راشد منہاس نے 1971 کی جنگ میں وطن عزیز کے لیے جان قربان کی تھی۔
راشد منہاس کو 21 اگست 1971ء کو کراچی کے آرمی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا۔
راشد منہاس کو ان کی بہادری اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، وہ نشان حیدر کا اعزاز پانے والے کم عمر ترین پائلٹ ہیں۔
Comments are closed.