بلوچستان کے 5 اضلاع میں کیے گئے 449 کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا کے صرف 3 مثبت کیسز سامنے آئے، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شر ح 0.6 فیصد ہوگئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق 3 مثبت کیسز میں ایک، ایک کورونا کیس کوئٹہ، کیچ اور نصیر آباد سے رپورٹ ہوا۔ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 0.6 فیصد رہی۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 230 ٹیسٹ کیے گئے جہاں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 0.4 فیصد رہی، کوئٹہ میں کورونا کا 1 مریض ولٹینٹر پر ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 363 ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 28 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔
Comments are closed.