cd hookups in cochise county secure hookup site hookup Longmeadow 80 hookup denver hookup airbnb is there a real hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مائیکرو فنانس بینکوں کو قرض کی تفصیل فراہمی کا طریقہ کار وضع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے صارفین کے قرض کی تفصیلات مائیکرو فنانس بینکوں کو فراہم کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا۔

ایس بی پی نے مائیکرو فنانشل ریگولیشن میں ترامیم کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں مائیکرو فنانس بینکوں کو قرض کی تفصیل فراہمی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مائیکرو فنانس قرض لینے کی کاغذی ضرورت کو سہل کردیا ہے اور مائیکرو فنانس قرض صارف کے لئے قرض کی تفصیلات فراہم کرنے کی شرط ختم کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لائسنس کریڈٹ بیورو یہ سہولت فراہم کررہے ہیں، مائیکرو فنانس بینکوں کو قرضوں کے لیے ای سی بی آئی حاصل کرنا ہوتی تھی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ترمیم کے بعد اسٹیٹ بینک کی ای سی بی آئی رپورٹ کی شرط ختم کردی، مائیکرو فنانس بینک اپنے ذرائع سے صارف کی رپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی مالیت کے قرض کے لئے یہ ترمیم ہوئی ہے، ای سی بی آئی رپورٹنگ کا طریقہ کار بھی سہل کردیا ہے، کریڈٹ بیورو ایکٹ 2015 کی نوک پلک درست ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.