مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل سامنے آتے ہی حکومتی مشینری حرکت میں آگئی تھی۔
ویڈیو اسکینڈل پر مشیر داخلہ بلوچستان نے بیان میں کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سارے ثبوت برآمد کیے، ملزمان کی اس حرکت سے صوبے اور ملک کا نام بدنام ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدنامی کے داغ کو دھونے کے لیے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، ملزمان کو انجام تک پہنچانے کے معاملے میں عوام اپنی حکومت پر اعتماد کریں۔
ضیا لانگو میں نے مزید کہا کہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے وفاقی اور افغانستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.