pregnant hookup hookup Vincentown New Jersey burley bike hookup my uber hookup hookup Mansfield Center glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایسے حالات پیدا نہ کرو کہ ہم کچھ اور سوچیں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کاحصہ سمجھو، ایسے حالات پیدا نہ کرو کہ ہم کچھ اور سوچیں، بل عوام کی امنگوں کے مطابق ہے، سندھ کے شہری علاقوں میں ٹاؤن سسٹم لایا جائے گا۔

 سندھ اسمبلی کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ٹاؤن سسٹم لایا گیا ہے، ہم نے سیکرٹ بیلٹ پر بھی ان کی بات مان لی، کراچی واٹر بورڈ میں میئر کو چیئرمین بنایا ہے، سولڈ ویسٹ میں بھی منتخب نمائندوں کو چیئرمین بنایا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپوزیشن کی 2 ترامیم آئی تھیں جو شامل بھی کی گئیں، یہ قانون صوبے کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ترامیم اب دوبارہ گورنر کو بھجوائیں گے، وفاق میں بھی جاہل اور ان پڑھ حکومت آ گئی ہے، اوپر بیٹھے سلیکٹڈ کو ہاتھ جوڑ کر عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران فیکٹریز ترمیمی ایکٹ اور سندھ سول کورٹس ترمیمی بل پیش کیے گئے، جس کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔

فیکٹریز ترمیمی ایکٹ بل وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے پیش کیا۔

بل کے خلاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے نعرے لگائے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.