اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا باعث بن رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سب سے پہلے بجٹ کا 40 فیصد مقرر کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیاں ختم کیں جبکہ عثمان بزدار ان کی محرومیوں کا باعث بن رہے ہیں۔
ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے لیکن وہ لاہور آکر جنوبی پنجاب کو بھول گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب صرف تونسہ کو سمجھ لیا ہے، تین سالوں سے بزدار حکومت بجٹ، بجٹ کھیل رہی ہے لیکن وہ بجٹ کہیں لگ نہیں رہا۔
Comments are closed.