curvy hookup dailydot hookup app hookup Suplee PA edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی بہت زیادہ کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آچکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 395 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 358 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 77 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 823 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 761 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 511 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 759 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 50 ہزار 427 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جبکہ اب تک 13 کروڑ سے زائد اس کی ویکسین کی ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 24 لاکھ 79 ہزار 184 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 3 ہزار 514 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 13 کروڑ 13 لاکھ 11 ہزار 97 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 53 لاکھ 9 ہزار 570 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 77 ہزار 721 ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 634 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 794 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 50 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 611 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 885 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 81 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 962 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 601 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 743 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 528 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 425 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.