بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مردم شماری کا مسئلہ حل ہوگیا، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مردم شماری کا مسئلہ حل ہوگیا، مردم شماری کا مسئلہ حل کرانا ہماری بڑی کامیابی ہے۔

کراچی میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ وقت سے پہلے مردم شماری ہو۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کےفور منصوبہ اگست 2023 تک مکمل کرلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.