بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لنگر خانوں کے سوا عمران خان کا ایک منصوبہ دکھادیں، مفتاح اسماعیل کا چیلنج

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے چیلنج کیا ہے کہ لنگر خانوں کے سوا عمران خان کا ایک منصوبہ دکھادیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ملتان سکھر موٹروے بھی مسلم لیگ ن نے شروع کیا، یہ کہتے ہیں سکھر موٹر وے پی ٹی آئی کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسے تو پی ٹی آئی والے یہ بھی کہہ دیں گے کہ قرارداد پاکستان بھی عمران خان نے پیش کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کراچی کا دورہ 4 گھنٹے میں مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

سابق وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ لنگر خانوں کے علاوہ عمران خان کا ایک منصوبہ دکھادیں، کے سی آر کے پیسے بھی نواز شریف نے دیے تھے۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کے سی آر میں اپنے حصے کے 12 ارب روپے دے دیے تھے، ہم نے کراچی اور حب میں پاور پلانٹ لگائے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا وہ تاحال مکمل نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صرف جھوٹ بولنے کے علاوہ انہوں نے کچھ نہیں کیا، تین سال سے سن رہے ہیں گیس پائپ لائن بچھےگی، ٹرمینل لگیں گے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان میں پانج لائنیں ہیں، پی ٹی آئی کوئی ایک لائن شروع کرسکی ہے تو بتائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران سعید غنی نے کہاکہ گرین لائن میں انفرااسٹرکچر وفاقی حکومت کو بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2017 اور 2018 میں بسوں کا ٹینڈر کیا تھا، گرین لائن میں 2018 کے بعد کوئی کام نہیں ہوا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن منصوبے میں پی ٹی آئی نے ٹکٹنگ سسٹم کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، یہ سسٹم بھی دو ماہ میں بن جاتا ہے اور ان کو 3 سال لگ گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹکٹنگ سسٹم پہلے ہی لاہور میٹرو اور اسلام آباد میٹرو میں چل رہا ہے، ایک ٹکٹنگ سسٹم میں انہیں ساڑھے 3 سال لگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.