اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وی وی آئی پی ایئر کرافٹ کے لیے 33 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔
ای سی سی کا اجلاس وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی صدارت ہوا، جس میں کئی اہم پالیسیز کی منظوری موخر کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی26-2021 کی منظوری موخر کردی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں ایس ایم ای پالیسی 25-2021 کی منظوری موخر کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی سفارش کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق لسبیلا اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے رعایتی ٹیرف کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی، رعایتی ٹیرف کا طریقہ کار زیرو ریٹڈ انڈسٹریل صارفین کےلیے ہے۔
ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس کے مطابق وی وی آئی پی ایئرکرافٹ کےلیے 33 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
Comments are closed.