وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین سے آئی ایف سی کے سینئر نائب صدر نے ملاقات کی ہے۔
مشیر خزانہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی سے نمٹنے، زرمبادلہ کو مستحکم کرنے اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے پیداواری صلاحیت بڑھانے کے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے ہیں۔
آئی ایف سی کے سینئر نائب صدر نے مشیر خزانہ کو معاشی ایجنڈے کی ترقی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.