بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن ہائی کورٹ کا وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی کے حق میں فیصلہ

لندن ہائی کورٹ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی کے خلاف امریکا کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ تاہم لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی جولین اسانج کی امریکا حوالگی میں مزید رکاوٹیں باقی ہیں۔

لندن ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی امریکا حوالگی کیس اب ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کو بھیجا جائے گا۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ اسانج کا معاملہ حتمی فیصلے کیلئے برطانوی حکومت کو بھیجیں گے۔ 

جس کے بعد برطانوی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی کہ اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔ 

برطانوی ڈسٹرکٹ عدالت نے جنوری میں جولین اسانج کو امریکا کےحوالے نہ کرنے کا فیصلہ دیا تھا، اس فیصلے کو امریکا نے اکتوبر میں ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا میں جاسوسی کے قانون کو توڑنے اور سرکاری کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کی سازش سمیت مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.