چشمہ لگانے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب امریکا نے 15 منٹ میں دھندلا پن سے نجات پانے اور صاف بینائی واپس لانے والی آئی ڈراپ بنا ڈالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں آنے والا ایک نیا منظور شدہ آئی ڈراپ لاکھوں امریکیوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے جن کی عمر 40 یا اس سے زائد ہیں یا جو دھندلا پن کا شکار ہوں۔
کمپنی نے نزدیک کی نظر کمزور ہونے کا شکار افراد کے لئے 15 منٹ میں اثر دکھانے والی آئی ڈراپس متعارف کروادیں۔
ایف ڈی اے کی منظور شدہ آئی ڈراپس دونوں آنکھوں میں ایک ایک قطرہ 6 سے 10 گھنٹوں کے لئے دھندلاپن دور کرنے کے لئے کافی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کم روشنی یا رات کو گاڑی چلانے والے افراد کے لیے یہ قطرے موثر نہیں، جبکہ 65 سال کی عمر والے افراد بھی اس سے مستفید نہیں ہوسکتے۔
Comments are closed.