سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے پاکستان سی اے اے کا آڈٹ مکمل کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤ کی مثبت رپورٹ کے نتیجے میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔
ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پاکستان سی اے اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
نادر شفیع کا کہنا ہے کہ کامیاب آڈٹ رپورٹ سے پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر اور ایئرلائنز پر مثبت اثر پڑے گا۔
Comments are closed.