پیپلز پارٹی نے بجلی، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایمپریس مارکیٹ پر احتجاج کیا۔
پی پی کے احتجاج میں صوبائی وزیر سعید غنی، شہلا رضا، شاہدہ رحمانی، ایوب کھوسہ و دیگر نے شرکت کی۔
سندھ کی حکمران جماعت نے ملک میں بجلی، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
پی پی رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج دیکھ لیں، پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔
پی پی رہنما شاہدہ رحمانی نے مزید کہا کہ یہ عوام کا حکومت وقت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔
شہلا رضا نے یہ بھی کہا کہ جب بھی عوام پر مشکل وقت آیا پی پی عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔
انہوں نے کہا کہ جس صوبے سے گیس نکل رہی ہے، اس صوبے کو گیس ہی نہیں مل رہی، آج ایک میئر کی خاطر ساری جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف کھڑی ہیں۔
Comments are closed.