بحرین میں عرب خطے کا سب سے بڑا چرچ عوام کے لیے کھول دیا گیاہے۔
کیتھڈرل آف آر لیڈی آف عربیہ نامی یہ چرچ بحرین میں تعمیر کیا گیا ہے۔
بحرین کے رہائشی اور چرچ کے پادری شربل فیاض کا کہنا ہے کہ ہم اس چرچ کیلئے بہت خوش ہیں۔
اس چرچ میں 2300 افراد کی جگہ ہے جبکہ یہ چرچ مسلم اکثریتی خطے کی عیسائی اقلیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
بحرین میں 80،000 کیتھولک عیسائی موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر ایشیائی ممالک بھارت اور فلپائین سے آئے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.