بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعید غنی کا عمران خان کے دورۂ کراچی پر ردِ عمل

وزیر اطلاعات برائے سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ دورۂ کراچی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال میں نااہل حکومت نے کراچی کے لیے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔

پی پی رہنما سعید غنی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ سندھ پر ردعمل دیا گیا ہے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بے شک سندھ کو اپنا نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کاصوبہ ہے،  وزیر اعظم خالی اعلانات کرنے کی بجائے عملی طور پر سندھ کے لیے منصوبے دیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان ایئرفورس کے خصوصی طیارے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ آج کراچی میں باقی کا مصروف ترین دن گزاریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چند گھنٹوں کے لیے نہیں چند دنوں کے لیے سندھ آئیں، تین سال میں وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لیے ہی سندھ آئے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکیلف تو ہوگی، وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلز پارٹی نے تعمیر کی ہے، وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں عوام کا مفت علاج ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابق وفاقی حکومت کے منصوبے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.