وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نون سے سوال پوچھ ڈالا۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے سوال کیا ہے کہ نون لیگ بتائےکہ کیا کراچی گرین لائن منصوبہ 90 فیصد مکمل تھا؟
انہوں نے کہا کہ کراچی گرین لائن بس کا 90 فی صد کام ہونے کا مسلم لیگ نون کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ بسوں کا آرڈر ہی نہیں دیا گیا تھا، سندھ حکومت نے بسیں خریدنے سمیت کچھ کام کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل سے درخواست کی تھی۔
اپنے بیان میں اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس آئی ڈی سی ایل وہی ادارہ ہے جس کے بارے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنائی گئی ہے۔
Comments are closed.