بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر میں نوک جھونک

گیس کے بحران پر مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل چوتھے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر تجویز دی ہے کہ گیس کے بحران کے معاملے پر حماد اظہر اور شاہ زیب خانزادہ میں بحث ہونی چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بحث شوکت ترین اور حماد اظہر میں بھی کرائی جائے کیونکہ شوکت ترین گیس کی بات کرتے ہیں۔

دونوں رہنما ؤں کے درمیان ہونے والا مناظرہ دیکھیے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ، آج رات دس بجے جیونیوز پر۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا جوابی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ایک بحث مفتاح اسماعیل اور نیب میں بھی کروائی جائے۔

حماد اظہر کا مفتاح اسماعیل سے مخاطب ہو کر یہ کہنا ہے کہ آپ کے دور میں 50 فیصد کم ایل این جی آئی، فرنس آئل 4 گنا زیادہ خرچ ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.