وزیراعظم سے 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر افسروں سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ترقی اور عزت کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے۔ نوجوانوں کا اخلاقی معیار بلند کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ افسروں کے سامنے بطور فیصلہ ساز ہمیشہ دو ہی راستے ہوں گے۔
ایک راستہ پیسا کمانے کا آسان طریقہ جو بدعنوانی اور تباہی کی طرف لے جاتا ہے جبکہ دوسرا راستہ عزت اور ترقی کا ہے جو چیلنجز سے بھرا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کو موبائل فون کے ذریعے ہر قسم کے مواد تک رسائی حاصل ہے۔ غلط مواد ناپختہ ذہن کے لیے غلط فہمیوں اور انتہا پسندی کو ہوا دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں اور بچوں کو ایک متبادل فراہم کرے گی۔ انتہاپسندی کے خاتمے کا حل طاقت کا استعمال نہیں ہے۔
Comments are closed.