اسلام آباد ہائی کورٹ نے گاڑی ادھار مانگ کر واپس نہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے گرفتار ملزم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ریکارڈ پیش کرنے میں دو دن کی تاخیر پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رمنا کو 50 ہزار روپے زر ازالہ پٹیشنر کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے لکھا کہ ملزم کو غیر معینہ مدت کے لیے جیل میں رکھنے کی کوئی قانونی اور اخلاقی مجبوری نہیں بلکہ یہ ٹرائل کے بغیر سزا کے مترادف ہے، ضمانت کی ذرا سی بھی گنجائش ہو تو ٹرائل کے نام پر ملزم کو جیل میں رکھنے کی بجائے رہائی کو ترجیح دینی چاہیے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم محمد نعمان خان کی ضمانت منظور کرنے کا 14 صفحات پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
Comments are closed.