امریکی سفارتخانے کی طرف سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) اسلام آباد آمنہ بیگ کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ آمنہ بیگ کو تشدد کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی طرف سے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) آمنہ بیگ تھیں۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کی جاسکتی ہے جو ضروری ہے۔
امریکی سفارتخانے نے آمنہ بیگ کو 2022 کے لیے ویمن آف کریج ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔
Comments are closed.