بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی گمشدہ صحافی مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے گمشدہ صحافی و بلاگر مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں مدثر نارو کے والد، والدہ اور بیٹا شامل تھے، جبکہ سیکرٹری داخلہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں اہلخانہ نے وزیراعظم کو مدثر نارو کی گمشدگی سے متعلق تفصیلی طور پر بتایا، اس موقع پر وزیراعظم نے ان کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق مدثر نارو کے اہلخانہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مدثر نارو کی فیملی کی وزیراعظم ، کابینہ سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.