بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی؛ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا، محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا۔

سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے کیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درخواست ضمانت کیس میں سپریم کورٹ نے نیب جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

آغا سراج درانی کو آج شام لانڈھی جیل سے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر منتقل کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر کی آمد و رفت میں خطرات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آغا سراج درانی کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں حراست میں لیا تھا۔

نیب جواب کی کاپی سراج درانی کے وکیل کو دی جائے، سپریم کورٹ

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درخواست ضمانت کیس میں سپریم کورٹ نے نیب جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت آغا سراج درانی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق میرے موکل نے نیب کو گرفتاری دے دی ہے، احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کا جوڈیشل ریمانڈ کر دیا ہے، آغا سراج درانی کی وراثتی جائیداد کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا پھر ہم نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیتے ہیں، اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ستار اعوان نے عدالت کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔

اس پر سپریم کورٹ نے نیب جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ پر سماعت جنوری 2022 ءکے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.