بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل واوڈا کی اپیل خارج، نااہلی کیس کا فیصلہ 2 ماہ میں کرنے کا حکم برقرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی کارروائی رکوانے کی انٹراکورٹ اپیل خارج کرتے ہوئے کیس کا 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنادیا۔

فیصل واؤڈا کے وکیل نے چار ہفتے کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ہم تحریری دلائل جمع کروادیتے ہیں ، تمام دلائل کو ایک بار پھر سُن لیں۔

فیصل واوڈا نے چیف جسٹس کے سنگل بینچ کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے الیکشن کمیشن کو 60 دن میں نااہلی کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔

 الیکشن کمیشن کو فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔

فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.