پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں احسن اقبال اور پارٹی کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پُرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور بدسلوکی قابلِ مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے، اس پر شدید احتجاج کریں گے۔
شہباز شریف نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروانے اور ذمے داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
Comments are closed.