بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کو قیمت چکانی پڑے گی، چین

چین کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کو سرمائی اولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کی قیمت چکانا ہوگی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چاروں ممالک نے اولمپک پلیٹ فارم کو سیاسی جوڑ توڑ کیلئےاستعمال کیا۔

امریکا نے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس 2022 کا سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے کسی بھی امریکی عہدیدار کو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اولمپک پلیٹ فارم کو سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کرنے کا طریقہ غیرمقبول اور خود کو تنہا کرنے والا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، ایونٹ میں کسی کینیڈین عہدیدار کو نہیں بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس اگلے سال فروری میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.