پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ ایک خاتون میں مثبت آیا ہے، متاثرہ خاتون کے رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا۔
قاسم سومرو نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اومی کرون کے بعض کیسز میں پی سی آر ٹیسٹ پازیٹو نہیں تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت زیادہ تبدیل شدہ ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس موجود پی سی آر کٹس ڈیلٹا ویرینٹ پر فوکسڈ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی کے نجی اسپتال میں خاتون میں رپورٹ ہوا ہے۔
Comments are closed.