بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اومی کرون سے متاثرہ کراچی شرقی کی خاتون گھر منتقل

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں، جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے، جنہوں نے کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔

محکمۂ صحت سندھ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے، اومی کرون کے شبہے میں خاتون سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، یہ کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق چاروں افراد کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے ان خاتون سمیت 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ 2 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان 4 افراد میں سے 1 شخص نے ویکسینیشن کرائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی کے نجی اسپتال میں خاتون میں رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.