بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی زندگی کا دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ اُن کی جان لے گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت تامل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب ملٹری ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی ساتھ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ایئرفورس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں حادثے کے وقت 14 افراد سوار تھے، جن میں 13 ہلاک اور 1 زخمی ہوا، جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت 6 سال قبل یعنی 2015ء میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے تھے، وہ اُس وقت لیفٹیننٹ جنرل تھے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل بپن راوت 3 فوجی اہلکاروں کے ہمراہ 3 فروری 2015ء کو ایک چیتا ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، جو ناگالینڈ کے دیماپور ضلع میں ہیلی پیڈ پر ٹیک آف کے چند سکینڈ بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت اور دیگر کو اتار کر ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری ہی تھی کہ وہ 20 فٹ کی بلندی پر رکا اور پھر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں تھی۔
Comments are closed.