coyote hookup gay vegas hookup hookup Wyoming gay byu hookups what is the best gay hookup app app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیلی کاپٹر حادثہ: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرا۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا، جنرل بپن راوت حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

  بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جائے گی۔

تباہ ہونیوالا بھارتی ہیلی کاپٹر روسی ساختہ 2 انجن والا تھا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والا ملٹری ہیلی کاپٹر، ایم آئی 17 وی 5 روسی ساختہ 2 انجن والا ہیلی کاپٹر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گر کر تباہ ہونے والا ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر بلند مقام پر آپریشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر کسی بھی موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر کی بڑی کھیپ 2013ء سے 2018ء کے درمیان خریدی تھی۔

بھارتی ماہرین کے مطابق ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر قابل بھروسہ، محفوظ، اور بڑا ہیلی کاپٹر ہے، ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹرز صدر، وزیراعظم سمیت وی آئی پیز کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.