جرمن فٹبال لیگ کے میچ میں ریفری کی تقرری پر تنقید کرنے پر انگلینڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم پر 40 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوڈ بیلنگھم نے جرمن فٹبال لیگ کے ایک میچ میں ریفری فیلکس زویر کی تقرری پر سوال اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں بائرن میونخ نے بورشیا ڈورٹمنڈ کو 2-3 سے شکست دی تھی۔
ٹیم کی شکست کے بعد جوڈ بیلنگھم نے شکست کے بعد ریفری پر تنقید کی تھی۔
اس حوالے سے جرمن فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پر ’غیر اسپورٹس مین جیسے رویے‘ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments are closed.