گلگت بلتستان کے سابق جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللّٰہ نیازی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط بھیج کر ان سے گلگت بلتستان کے سابق جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے کہا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللّٰہ نیازی کے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کا کیس زیرِ التواء ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کو بھیجے خط میں ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللّٰہ نیازی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔
Comments are closed.