dknight magicbox ii bluetooth hookup the hookup game download knoxville hookups hookup Vincentown New Jersey hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید صرف 232 کیسز، 7 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر سے 34 ویں پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 232 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 319 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 56 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 784 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 393 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 826 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 813 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 46 ہزار 783 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 62 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 147 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 11 ہزار 868 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 12 کروڑ 65 لاکھ 86 ہزار 512 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 524 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 76 ہزار 958 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 627 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 560 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 42 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 412 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 864 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 960 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 961 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 580 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 509 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 362 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 414 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.